15 جون 2009 - 19:30

میزائلوں کی یہ تجربات پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے وسطیٰ ایران میں جاری فوجی مشقوں کے دوران پیر کی صبح کئے گئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج صبح دور مار سجیل اور شہاب -3  میزائیلوں  کے اپ گریڈڈ ورژن کے تجربے کے ساتھ   پیامبر اعظم - 4 نامی فوجی / میزائیل  مشقوں کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ پیامبر اعظم -4  فوجی میزائیل  مشقوں کے پہلے مرحلے کا آغاز اتوار کے دن کم فاصلے تک مارکرنے والے تندر ، فاتح اور زلزال میزائل داغنے سے ہوا تھا۔

بیرونی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے چھ بڑی طاقتوں سے مذاکرات کی تاریخ قریب آرہی ہے ایران کے میزائل تجربات میں تیزی آ گئی ہے اور اس نے پیر کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں شہاب - 3 اور سجیل سمیت درمیانے فاصلے تک مارے کرنے والے شہاب 1 میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ۔

میزائلوں کی یہ تجربات پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے وسطیٰ ایران میں جاری فوجی مشقوں کے دوران پیر کی صبح کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہاب II میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جس کی رینج 500 کلومیٹر تک ہے ۔ شہاب III کا تجربہ بھی کیا گیا ہے جس کی رینج 2000 کلومیٹر تک ہے اور یہ اسرائیل سمیت خلیج میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

اس سے پہلے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ان تجربات کے بارے میں کہا تھا کہ ایران نے پہلی مرتبہ ملٹی راکٹ لانچر کا تجربہ کیا ہے اور یہ ایک ہی ہدف پر ایک ساتھ کئی راکٹ داغ سکتا ہے۔